Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعظم کی مرحوم صدر رئیسی اور ساتھیوں کے حوالے سے منعقدہ یادگاری تقریب میں شرکت

Now Reading:

وزیر اعظم کی مرحوم صدر رئیسی اور ساتھیوں کے حوالے سے منعقدہ یادگاری تقریب میں شرکت
وزیر اعظم کی مرحوم صدر رئیسی اور ساتھیوں کے حوالے سے منعقدہ یادگاری تقریب میں شرکت

وزیر اعظم کی مرحوم صدر رئیسی اور ساتھیوں کے حوالے سے منعقدہ یادگاری تقریب میں شرکت

تہران: وزیر اعظم شہباز شریف نے ایران کے مرحوم صدر رئیسی اور ان کےساتھیوں کے حوالے سے منعقدہ یادگاری تقریب میں شرکت کی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے ایران کے مرحوم صدر رئیسی اور ان کےساتھیوں کے حوالے سے منعقدہ یادگاری تقریب میں شرکت کی جب کہ تقریب کے دوران وزیراعظم اس ہال میں بھی تشریف لے گئے جہاں مرحوم ایرانی صدر کا جسد خاکی رکھا گیا تھا۔

وزیراعظم نے مرحوم صدر کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی جب کہ وزیراعظم نے مرحوم ایرانی صدر کو ایرانی عوام کی ترقی و خوشحالی، پاک ایران تعلقات کے فروغ اور خطے کے لئے خدمات پر انہیں شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ایران کے قائم مقام صدر عزت مآب ڈاکٹر محمد مخبر سے پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام کو اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جناب ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی اور ایرانی وزیر خارجہ جناب حسین امیر عبداللہیان اور اُن کے دیگر رفقاء کی المناک حادثے میں شہادت کی خبر سے شدید صدمہ ہوا ہے۔

Advertisement

وزیر اعظم کہتے ہیں کہ ہم دکھ اور غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں اور اسلامی جمہوریہ ایران کے عوام کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہماری تمام تر ہمدردیاں شہداء کے اہلِ خانہ اور ایرانی عوام کے ساتھ ہیں۔ پوری پاکستانی قوم مشکل کی اس گھڑی میں برادر ملک ایران کے ساتھ کھڑی ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ مرحوم ایرانی صدر پاکستان کے عظیم دوست تھے۔ ان کے گزشتہ ماہ دورہ پاکستان کے دوران پاکستانی عوام کے ساتھ گزرے لمحات ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔

وزیراعظم نے ایران کے نگران صدر عزت مآب ڈاکٹر محمد مخبر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان، وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی  طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے اور چاندی کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری
پاکستان کا دوٹوک مؤقف اور ذبیح اللہ مجاہد کا گمراہ کن بیان، استنبول مذاکرات کی اصل حقیقت
آرمی چیف کو 'چیف آف ڈیفنس فورسز' کا عہدہ دینے کی تجویز؛ 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آگیا
ای چالان سسٹم کا نفاذ؛ ٹریفک اہلکاروں کے ضلعی پولیس میں تبادلوں پر پابندی عائد
مسلم لیگ ق کا 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت کا اعلان
وفاقی کابینہ نے 27 ویں آئینی ترمیم کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی منظوری دے دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر