
وفاقی وزیر احسن اقبال نے سینٹرل ایشیا والی بال ٹورنامنٹ کی فاتح قومی والی بال ٹیم کے لیے نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان والی بال ٹیم نے اسلام آباد کے لیاقت جمنازیم میں سینٹرل ایشیا والی بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں ترکمانستان کو1 کے مقابلے میں 3 سیٹ سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔
سینٹرل ایشیا والی بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں مہمان خصوصی وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال تھے۔
تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے قومی والی بال ٹیم کو شاندار کارکردی پر مبارکباد دی اور ٹائٹل جیتنے پر فی کھلاڑی 5 لاکھ روپے نقد انعام کا اعلان کیا۔
اپنے خطاب میں احسن اقبال نے ترکمانستان کی ٹیم کو بھی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ترکمانستان کی ٹیم نے اپنے ملک کی بہترین ترجمانی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکمانستان برادر ملک ہیں، کھیل بہترین سفیر ہیں اور کھیل دوستی کو فروغ دینے کا بہترین ذریعہ ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ڈیپارٹمنٹل کھیلوں کو دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور کوئی کھلاڑی بیروزگار ہے تو اسے جاب لیٹر جاری کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے ہر خطے میں صوبائی تعاون سے کھیلوں کو فروغ دیں گے، 2028 کے اولمپکس کی تیاری ابھی سے شروع کر رہے ہیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ نیشنل گیمزاوراسلام آباد میں قائد اعظم گیمز کا انعقاد کر رہے ہیں، جبکہ کھلاڑیوں کی تربیت کیلئے بہترین کوچز کا بندوبست کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے مزید کہا کہ ہم کھیلوں میں اصلاحات کیلئے جامعہ پیکج دے رہے ہیں جس سے ہماری ٹیمیں جلد گولڈ میڈل حاصل کریں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News