
آئی ایم ایف کا حاضر سروس ملازمین کو کنٹری بیوشن پیشن اسکیم میں لانے کا مطالبہ
آئی ایم ایف پروگرام کی وجہ سے پاکستان کا ترقیاتی پروگرام متاثر ہوا جس کی وجہ سے ترقیاتی اخراجات میں کٹوتی کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال 950 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا تھا لیکن رواں مالی سال اب تک حکومت ترقیاتی منصوبوں پر379 ارب روپے خرچ کر سکی ہے۔
حکومت نے رواں مالی سال میں اب تک 487 ارب روپے ترقیاتی منصوبوں کیلئے جاری کئے جس کی وجہ سے صحت، تعلیم اور سماجی شعبے سمیت انفراسٹرکچر کے منصوبے بھی متاثر ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پرائمری خسارہ پورا کرنے کیلئے ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی کی گئی، روپے کی قدر میں کمی اورمہنگائی کی وجہ سے بھی ترقیاتی بجٹ کے استعمال میں کمی ہوئی۔
حکومت نے رواں مالی سال کے ترقیاتی پروگرام کو 746 ارب روپے تک محدود کر دیا، وفاق نے صوبائی منصوبوں کو ترقیاتی بجٹ پر بوجھ قرار دیا۔
گزشتہ 10 سالوں میں ترقیاتی بجٹ اوسطاً 630 ارب روپے رہا، ترقیاتی بجٹ جی ڈی پی کے لحاظ سے1.7 فی صد سے کم ہو کر 0.9 فی صد پر آ گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ڈی پی کے جاری منصوبوں کیلئے 9800 ارب روپے درکار ہیں اور آئندہ مالی سال کیلئے ترقیاتی پروگرام کیلئے 1221 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News