وفاقی حکومت نے یکم جون سے عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر کے بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری منظور کر لی ہے، اور کچھ ہی دیر میں وزارت خزانہ آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔
ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 86 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے اگلے 15 روز کیلئے ہوگا۔
خیال رہے کہ 16 مئی کو بھی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے سے زائدکی کمی کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
