
بھارت میں کہیں شدید بارشیں اور لینڈ سلائیڈنگ تو کہیں ہیٹ ویو جاری
نئی دہلی: شمالی بھارت میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ جاری ہے تو دیگر ریاستوں میں ہیٹ ویو کی لہر۔
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں سورج آگ اگلنے لگا ہے جب کہ پارہ 53 ڈگری تک جا پہنچا ہے، نئی دہلی میں شدید ہیٹ ویو کے نتیجے میں پہلی ہلاکت ریاست بہار سے رپورٹ ہوئی ہے۔
گرمی اور ہیٹ ویو میں اضافے کے ساتھ ہی دہلی میں بجلی کے استعمال میں اضافہ ہوگیا ہے اور پانی کا بحران بھی دیکھنے میں آرہا ہے۔
دوسری جانب شمالی علاقوں میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے 48 افراد ہلاک ہوئے، شمال مشرقی ریاست میزورم میں 28 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوئے۔
متاثرہ علاقوں میں میزورم، آسام، ناگالینڈ اور میگھالیہ کی ریاستیں شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News