
ملتان کے حلقہ این اے 148 میں ضمنی انتخاب آج ہوں، تیمور ملک اور علی قاسم گیلانی کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔
ملتان کے حلقہ این اے 148 میں ضمنی انتخاب کا دنگل سج گیا ہے، سنی اتحاد کونسل کے بیرسٹر تیمور ملک اور پیپلز پارٹی کے علی قاسم گیلانی کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے۔
چئیر مین سینٹ یوسف رضا گیلانی کی چھوڑی ہوئی سیٹ پر انکے بیٹے علی قاسم گیلانی پہلی بار سیاست میں عملی قدم رکھیں گے۔
مسلم لیگ ن ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے حق میں الیکشن سے دستبردار ہو چکی ہے، جبکہ تحریک لبیک اور جماعت اسلامی سمیت 8 امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں ۔۔
پولیس کی جانب سے الیکشن پر امن بنانے کے لئیے 3800 سے زائد اہلکار ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔
این اے 148 میں 275 پولنگ اسٹیشنز قائم کئیے گئے ہیں جن میں 69 پولنگ اسٹیشنز حساس ہیں جبکہ چار لاکھ 44 ہزار231 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News