پنجاب نے ہمیشہ بڑے بھائی کی طرح بلوچیوں کا ساتھ دیا، عظمیٰ بخاری
صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر تمام صحافتی تنظیموں کا مدعو کیا گیا ہے۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کل پنجاب اسمبلی میں تمام صحافتی تنظیموں کے نمائندوں کو مدعو کیا گیا ہے۔
صوبائی وزیر اطلاعات کے مطابق تمام صحافتی تنظیموں کے نمائندوں سے کل 12 بجے اسمبلی میں وزیر اطلاعات کے آفس میں ملاقات ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ تمام صحافتی تنظیموں کے نمائندوں سے ہتک عزت قانون سے متعلق اصلاح مشورہ ہوگا اور مریم نواز کی ہدایات کے مطابق ہتک عزت کا قانون تمام صحافیوں کی مشاورت سے لائیں گے۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا ایجنڈا صرف فیک نیوز کا خاتمہ ہے، ہم جھوٹی اور من گھڑت افواہیں کا خاتمہ چاہتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
