آئی پی ایل 2024 کا فائنل آج سن رائزرز حیدرآباد اور کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان چنئی میں کھیلا جائے گا۔
آئی پی ایل 2024 کی فاتح ٹیم کو نہ صرف ایک چمکتی ہوئی ٹرافی ملے گی بلکہ انعامی رقم کے طور پر ایک بڑی رقم بھی ملے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی پی ایل 2024 کی چیمپئن ٹیم کو 20 کروڑ بھارتی روپے بطور انعام ملیں گے۔
جبکہ فائنل ہارنے والی ٹیم کو بھی 13 کروڑ بھارتی روپے ملیں گے۔ ساتھ ہی تیسرے اور چوتھے نمبر پر آنے والی ٹیموں کو بھی کروڑوں روپے ملیں گے۔
تیسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کو 7 کروڑ جبکہ چوتھے نمبر پر آنے والی ٹیم کو 6.5 کروڑ بھارتی روپے ملیں گے۔ اس کے مطابق رائل چیلنجرز بنگلورو کو 6.5 کروڑ بھارتی روپے ملیں گے، کیونکہ ان کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں چوتھی پوزیشن پر ہے۔ وہیں راجستھان رائلز کو 7 کروڑ بھارتی روپے ملیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
