وزیراعظم کا رفح کی صورتحال پر اظہار تشویش
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے رفح کی صورتحال پر اظہار تشویش کردیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اسرائیل کی بلا امتیاز بمباری کے نتیجے میں بھاری جانی نقصان کی شدید مذمت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت کہ فیصلے کے باوجود بین الاقوامی قوانین کی بار بار خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ عالمی برادری اور اقوام متحدہ سویلینز کو اس ظالمانہ جارحیت سے بچانے کے لیے کردار ادا کریں۔
خیال رہے کہ جنوبی غزہ کے سرحدی شہر رفح میں اسرائیلی آپریشن پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے آج ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔
اس سے قبل چین نے رفح پر اسرائیلی حملوں کے خلاف گہری تشویش کا اظہار کیا تھا، چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ کہتی ہیں ’’رفح میں جاری اسرائیلی جارحیت پر چین کو گہری تشویش ہے‘‘۔
انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے اپیل کی ’’رفح میں موجود شہریوں کی جان و مال اور املاک کی حفاظت کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے‘‘۔
ان کا کہنا تھا ’’اسرائیل کو چاہیے کہ وہ بین الاقوامی کمیونٹی کی اپیل پر توجہ دیتے ہوئے رفح پر حملے روک دے‘‘۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
