وفاق کو اسٹیل ملز نہیں چاہئے تو سندھ حکومت خریدے گی، بلاول بھٹو
بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ وفاق کو اسٹیل ملزنہیں چاہئے تو سندھ حکومت خریدے گی۔ ہم اسٹیل ملز چلائیں گے اورملازمین کا خیال رکھیں گے۔
پیپلز لیبر بیورو کے تحت آرٹس کونسل کراچی میں عالمی یوم مزدور کے مناسبت سے تقریب کا انعقاد کے دوران چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مزدوروں کی محنت کی وجہ سے دنیا کی معیشت چلتی ہے، اگراشرافیہ پیسہ کماتے ہیں تو مزدوروں کی محنت کی وجہ سے کماتےہیں.
بلاول بھٹو نے کہا کہ اشرافیہ کا کاروبارمزدوروں کے خون پسینے کی وجہ سے چلتا ہے، ہمارے ادارے مزدوروں کی محنت کی وجہ سے چلتے ہیں، مظلوم بہن بھائیوں کے ساتھ مزدور ڈے منارہا ہوں، پیپلزپارٹی کافلسفہ سادہ ہےکہ مزدوروں کومحنت کاصلہ ملنا چاہئے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ پیپلزپارٹی قیام سے اب تک مزدوروں کےلیے جدوجہد کررہی ہے، مزدوروں کےلیے آوازاٹھاتےہیں اور اٹھاتے رہیں گے، قائد عوام شہید بھٹو نے آئین میں مزدوروں کےلیے حقوق رکھے، ضیاکی آمریت میں گرفتارلیبررہنماؤں کوبےنظیر بھٹو نے رہاکروایا۔
بلاول بھٹونے خطاب میں کہا کہ بے نظیربھٹونےمزدوروں کی جدوجہد کو آگے بڑھایا، آصف زرداری نے18ویں ترمیم میں مزدور دشمن قوانین ختم کیے، پیپلزپارٹی نےاپنےدورمیں تنخواہ اورپنشن میں تاریخی اضافہ کیا، سندھ میں پبلک پرائیویٹ پارٹرنر شپ کے منصوبےکامیابی سےچل رہےہیں، حکومت پی آئی اے کی نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کرے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ پی آئی اے کوپبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ میں دیا جائے، ای او بی آئی صوبے کو منتقل کیا جائے، وفاق مہنگائی کے مطابق تنخواہوں میں اضافہ کرے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری پرپیپلزپارٹی کا مؤقف واضح ہے، سندھ میں پبلک پرائیویٹ پارٹرنر شپ کے منصوبےکامیابی سےچل رہےہیں، حکومت پی آئی اے کی نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کرے۔
انھوں نے کہا کہ پی آئی اے کوپبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ میں دیا جائے، ای او بی آئی صوبے کو منتقل کیا جائے، وفاق مہنگائی کے مطابق تنخواہوں میں اضافہ کرے، سندھ کے بجٹ میں تنخواہوں میں اضافہ کریں گے۔ وفاق کو اسٹیل ملزنہیں چاہئے تو سندھ حکومت خریدےگی۔ ہم اسٹیل ملز چلائیں گے اورملازمین کا خیال رکھیں گے۔
بلاول بھٹونے مذید کہا کہ پیپلزپارٹی ملکی معیشت کی ترقی چاہتی ہے، ترقی کایہ مطلب نہیں کہ اشرافیہ کےچندافراد کی ترقی ہو۔
سندھ کے وزیر بلدیات سعید غنی، سابق چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی اور وقار مہدی سمیت پیپلزپارٹی کے دیگر رہنما بھی تقریب میں شریک تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
