
عدت میں نکاح کیس؛ بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کی اپیلوں پر فیصلہ محفوظ
ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ اسلام آباد نے عدت میں نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
عدالتی عملے کے مطابق عدت میں نکاح کیس میں دائر اپیلوں پر فیصلہ آج نہیں سنایاجائےگا، اپیلوں پر فیصلہ سنانے کی تاریخ بتائی جائےگی۔
عدالت نے دونوں طرف کے وکلاء کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا ہے۔ عدالتی عملے کے مطابق سیشن جج شاہ رخ ارجمند 29 مئی کو عدت میں نکاح کیس کی اپیلوں پر فیصلہ سنائیں گے۔
سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت کی جس کے دوران بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گل اور شکایت کنندہ خاور مانیکا کے وکیل رضوان عباسی کے معاون وکیل پیش ہوئے۔
شکایت کنندہ کے معاون وکیل نے عدالت کو بتایا کہ رضوان عباسی نے دلائل دینے ہیں، ریکارڈ ان کے پاس نہیں ہے۔
جج نے عثمان گل سے کہا کہ آپ نے بھی تو دلائل دینے ہیں، اپنے حتمی دلائل دے دیں جس پروکیل عثمان گل نے کہا کہ میں اپنے حتمی دلائل کے لیے تقریباً 15 منٹ لوں گا۔
سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے حکم دیا کہ 1 بجے تک رضوان عباسی عدالت میں ہر حال میں دلائل دیں، رضوان عباسی 1 بجے تک ویڈیو لنک پر دلائل لازمی دیں۔
اس کے ساتھ ہی سیشن عدالت نے اپیلوں پر سماعت میں ایک بجے تک کا وقفہ کردیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News