Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان مسئلہ بن گیا

Now Reading:

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان مسئلہ بن گیا
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان مسئلہ بن گیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان مسئلہ بن گیا

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سلیکشن کمیٹی کو ابھی ٹیم کا اعلان نہ کرنے کی ہدایت کردی۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سلیکشن کے عمل پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے سلیکشن کمیٹی کو ابھی ٹیم کا اعلان نہ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن نقوی نے سلیکشن کمیٹی کو ہدایت کی کہ سلیکشن کا عمل مکمل کریں پھر ٹیم کا اعلان کریں جب کہ چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں کے ناموں پر اعتراص نہیں اٹھایا۔

ذرائع نے بتایا کہ باقاعدہ میٹنگز نہ ہونے پر چیئرمین پی سی بی نے ناراضگی کو اظہار کیا جب کہ محسن نقوی نے خط کے ذریعے سلیکشن کمیٹی سے جواب طلبی بھی کرلی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ سلیکشن کمیٹی کے اجلاس کی میٹنگ کے منٹ آف منٹنگ چیئرمین پی سی بی کو نہیں بھیجے گئے تھے جس پر سلیکشن کمیٹی ہدایت کی کہ سلیکشن کا عمل مکمل کریں اور مجھے رپورٹ کریں۔

Advertisement

محسن نقوی نے سلیکشن کمیٹی کو حکم دیا کہ سلیکشن کا عمل جلدی مکمل کریں اور شام تک مجھے فائنل رپورٹ دیں، سلیکشن کمیٹی میں شامل ہر فرد کی رائے لینا لازمی ہے جب کہ چیئرمین پی سی بی پوری سلیکشن کمیٹی کی مشاورت چاہتے ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ سلیکشن کمیٹی کے تمام ارکان انگلینڈ میں موجود نہیں جب کہ 15 رکنی فائنل اسکواڈ میں سے دو کھلاڑیوں کے نام پر سلیکشن کمیٹی میں اعتراضات سامنے آئے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا اسکواڈ جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے، 20 ممالک میں سے پاکستان واحد ملک ہے جس نے ابھی تک 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان نہیں کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
 قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی
شان مسعود پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر
پی ایس ایل، جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر