Advertisement
Advertisement
Advertisement

’’ہم جمہوریت چاہتے ہیں جمہوریت لے کر رہیں گے‘‘

Now Reading:

’’ہم جمہوریت چاہتے ہیں جمہوریت لے کر رہیں گے‘‘
رؤف حسن

’’ہم جمہوریت چاہتے ہیں جمہوریت لے کر رہیں گے‘‘

رؤف حسن نے کہا ہے کہ  ایف آئی آر کو ہم مسترد کرتے ہیں، ہم جمہوریت چاہتے ہیں جمہوریت لے کر رہیں گے۔  کوئی ظلم و جبرکے سامنے سر نہیں جھکائے گا۔

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلا عات رؤف حسن نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فسطائی طاقتوں کو بانی پی ٹی آئی کے ساتھ بات کرنا پڑے گی، انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ آپ نے صرف بدنامی کمائی ہے۔

رؤف حسن نے کہ دیکھیں آپ سے کیا غلطیاں ہو رہی ہیں، ایف آئی آر کو ہم مسترد کرتے ہیں، رات کے اندھیرے میں ہماراحق چھینا گیا، کوئی ظلم و جبرکے سامنے سر نہیں جھکائے گا، آج نہیں تو کل انہیں اسی شخص سے بات کرنا پڑے گی، عوام نے8فروری کو اپنا فیصلہ سنایا۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ انہوں نے ریاست پاکستان کے ساتھ ظلم کیا ہے، میڈیا بھی وہ نہیں لکھ سکا جو لکھنا چاہیے تھا، ہمارے رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے، انکا ایجنڈاتھا کہ کسی طرح پارٹی کو ختم کیا جائے، ہم جمہوریت چاہتے ہیں جمہوریت لے کر رہیں گے۔

رؤف حسن نے کہا کہ پچھلے دو سال سے ہماری پارٹی کےساتھ جو ہوا سب کے سامنے ہے، اداروں کے ساتھ جو تذلیل ہورہی ہےوہ سب کے سامنے ہے، کوئی ایسا ظلم نہیں چھوڑا جو ہمارے ساتھ نہ ہوا ہو، میرے ساتھ بہت کم ہوا جو میرے پارٹی رہنماؤں کےساتھ ہوابہت زیادہ ہے۔

Advertisement

انھوں نے کہا کہ لوگوں پر وفاداریاں بدلنے کے لیے دباؤ ڈالا گیا، اداروں کو تقسیم در تقسیم کیا جا رہا ہے۔

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمرایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پر حملے میں ملوث 2 افراد کو رہا کردیا گیا ہے، ملک میں اس وقت لاقانونیت ہے، لاقانونیت بڑھ رہی ہے پولیس رشوت اکٹھا کرنے میں لگی ہے، رؤف حسن حملہ کیس پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہیے۔

عمر ایوب نے کہا کہ رؤف حسن کو فی الفورانصاف ملنا چاہیے، ابھی تک حملے کے ذمہ داروں کا تعین کیوں نہیں کیاگیا، آئندہ اگر ایسا حملہ ہوا تو پورے ملک میں احتجاج کریں گے، رؤف حسن نے پہلے حملے پر کوئی رپورٹ درج نہیں کروائی تھی، پولیس کی درج کی گئی ایف آئی آر مسترد کرتے ہیں، ایف آئی آر میں دہشتگردی کی کوئی دفعات شامل ہی نہیں۔

رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی نے کہا کہ جو میرے ساتھ ہوا وہی میرے ساتھیوں کے ساتھ بھی ہوا، میری ایف آئی آر سپریم کورٹ کے ججز کے پاس ہے، عوام کے دلوں پر راج کرنے والا صرف بانی پی ٹی آئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر