Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیشنل رجسٹریشن پالیسی بنانے کا فیصلہ

Now Reading:

نیشنل رجسٹریشن پالیسی بنانے کا فیصلہ
نیشنل رجسٹریشن پالیسی بنانے کا فیصلہ

نیشنل رجسٹریشن پالیسی بنانے کا فیصلہ

لاہور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں نیشنل رجسٹریشن پالیسی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت نادرا کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں نیشنل رجسٹریشن پالیسی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ شناختی کارڈ اور شہریت کا مستند ہونا انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اس پالیسی پر تمام صوبوں کا اتفاق رائے بھی حاصل کرنا ہوگا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ یونین کونسل کو اس ضمن میں بنیاد کا درجہ حاصل ہے، نادرا کی یونین کونسلز تک رسائی اس سلسلے میں انتہائی ضروری ہے۔ پالیسی سے شہریت کے انداراج کو شفاف اور فول پروف بنایا جائے گا۔

محسن نقوی کہتے ہیں کہ نئی پالیسی سے شہریت کے غیر قانونی اندراج کو بھی روکا جاسکے گا، جس کی وجہ سے غیر ملکیوں کو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ جاری ہونے کا معاملہ سامنے آیا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں چھ بڑے شہروں میں نادرا سینٹرز میں اضافے کے پلان کا جائزہ لیا گیا۔ کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، اسلام آباد اور راولپنڈی کے علاوہ ملتان کو بھی اس پلان میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ اس پلان کو حتمی شکل دے کر اگلے چند روز میں اس پر عمل درآمد کا آغاز کیا جائے تاکہ عوام کو غیر ضروری رش اور زحمت سے بچایا جاسکے جب کہ عوام کی سہولت کیلئے خدمت مراکز میں بھی نادرا کاؤنٹرز کا آغاز کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر