Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان اقوام متحدہ کی صنفی مساوات سے متعلق حکمت عملی پر کاربند رہے گا، آئی ایس پی آر

Now Reading:

پاکستان اقوام متحدہ کی صنفی مساوات سے متعلق حکمت عملی پر کاربند رہے گا، آئی ایس پی آر
آئی ایس پی آر

پاکستان اقوام متحدہ کی صنفی مساوات سے متعلق حکمت عملی پر کاربند رہے گا، آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کی صنفی مساوات سے متعلق حکمت عملی پر کاربند رہے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان بھی عالمی برادری کے ساتھ اقوام متحدہ کے امن دستوں کے عالمی دن کو منا رہا ہے۔

پاکستان  کی جانب سے دنیا بھر میں یو این امن مشن میں خدمات انجام دینے والے بہادر مرد و خواتین کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

پاکستان اقوامِ متحدہ کے امن مشن میں اپنی افواج کے ذریعے سب سے زیادہ تعاون کرنے والا ملک ہے۔

1960 سے لے کر اب تک پاکستان نے دنیا کے تقریباََ تمام براعظموں سمیت 29ممالک میں اقوامِ متحدہ کے48امن مشنز میں 235,000فوجیوں کو تعینات کیا۔

Advertisement

اس وقت بھی پاکستان کے تقریباََ3000امن دستے ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو، جنوبی سوڈان،، وسطی افریقی جمہوریہ، قبرص، مغربی صحارا اور صومالیہ کے امن مشنز میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

آئی ایس پی آر  کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی صنفی مساوات سے متعلق حکمت عملی پر کاربند رہے گا۔  یونیفارم سروسز میں خواتین کی شمولیت بڑھانے کے حوالے سے پاکستان اقوام متحدہ کی یونیفارم جینڈر پیرٹی اسٹریٹجی پر کاربند رہے گا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ  پاکستان انٹرنیشنل پیس کیپنگ ڈے پر عالمی امن کے لیے خدمات اور قربانی دینے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  پاکستان کے امن دستوں نے غیر معمولی جرات و بہادری، پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔تنازعات زدہ علاقوں میں امن کے فروغ اور استحکام کے لیے پاکستانی امن دستوں نے ہمت و لگن کا مظاہرہ کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فرض کی ادائیگی کے دوران اب تک 181 پاکستانی پیس کیپرز جان کا عظیم نذرانہ دے چکے ہیں۔اقوام متحدہ کے پیس مشنز میں پاکستان کی شمولیت بین الاقوامی امن اور سلامتی سے وابستگی کا اظہار ہے۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ پاکستانی امن مشنز مشکلات سے گھرے خطوں میں مقامی آبادی کی بہتری کے لیے کردار ادا کرتے رہیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر