Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب اسمبلی میں حکومتی اتحاد کو بڑا جھٹکا

Now Reading:

پنجاب اسمبلی میں حکومتی اتحاد کو بڑا جھٹکا
پنجاب اسمبلی میں حکومتی اتحاد کو بڑا جھٹکا

پنجاب اسمبلی میں حکومتی اتحاد کو بڑا جھٹکا

لاہور: اسپیکر نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں حکومتی اتحاد کو ملنے والی خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص ںنشستیں معطل کردیں۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس دو گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا جب کہ اجلاس کی صدارت اسپیکر ملک احمد خان کر رہے ہیں۔

پنجاب اسمبلی میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کی معطلی کا فیصلہ کرلیا۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اپوزیشن رکن رانا آفتاب کا مخصوص نشستوں پر پوائنٹ آف آرڈر کو درست قرار دے دیا ہے۔

اپوزیشن رکن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں سنی اتحاد کونسل کو ملنے والی خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستیں مسلم لیگ نون اور دیگر جماعتوں کو ملنے کے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلے کا حوالہ دیا تھا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے ایوان میں سپریم کورٹ کا فیصلہ پڑھ کر سنایا اور اسپیکر نے ارکان کی معطلی کے حکم پر آج سے عملدرآمد کرنے کا حکم دے دیا۔

Advertisement

حکومتی اتحاد کے معطل ہونے والے ارکان کی تعداد کم از کم 27 ہے جن میں 24 خواتین کی مخصوص نشستیں جب کہ 3 اقلیتی نشستیں ہیں۔

معطل ہونے والوں میں اقلیتی ارکان اسمبلی طارق مسیح گل، وسیم انجم اور بسرو جی شامل ہیں۔

معطل ہونے والی خواتین ارکان میں مقصوداں بی بی، روبینہ نذیر، سلمہ زاہد، کنول نعمان، زیبا غفور، سعیدہ ثمرین تاج، شہر بانو، آمنہ پروین اور سیدہ سمیرا احمد شامل ہیں۔

علاوہ ازیں عظمیٰ بٹ ،افشاں حسین، شگفتہ فیصل، نسرین ریاض، ساجدہ نوید ،فرزانہ عباس، ماریہ طلال، تاشین فواد، عابدہ بشیر، سعدیہ مظفر، فائزہ مومنہ، عامرہ خان، سمعیہ عطا، راحت افزا اور رخسانہ شفیق بھی شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر