 
                                                      چیئرمین پیپلزپارٹی کا خیبرپختونخوا اورپنجاب کےگورنرز کی نامزدگی کا اعلان
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نےخیبرپختونخوااورپنجاب کے گورنرزکی نامزدگی کا اعلان کردیا۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے فیصل کریم کنڈی کوگورنرخیبرپختونخوانامزدکیا ہے، پیپلزپارٹی نے سردارسلیم حیدرکوگورنرپنجاب نامزد کیا ہے۔
بلاول بھٹونے فیصل کریم کنڈی اورسردارسلیم حیدرکے لیے نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے بیان میں کہا کہ یقین ہےدونوں گورنرز اپنے فرائض کواحسن طریقےانجام دیں گے۔
دوسری جانب چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوکی زیرصدارت بیٹھک میں حکومت سازی کے معاملہ پرطے شدہ فارمولے پر عملدرآمد کا آغازکیا۔
ذرائع کا کہناہے کہ گورنرکی نامزگیوں کے بعد پیپلزپارٹی نے وفاق کےعہدوں پرکام شروع کردیا، بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن شپ کے لئےروبینہ خالد کانام زیرغورہے۔
اسلام آباد میں زرداری ہاؤس میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوسےروبینہ خالد نے ملاقات بھی کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 