شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ آج فوجی جاسوس سیٹلائٹ لانچ کیا گیا تھا مگر تکنیکی خرابیوں کے باعث وہ دوران پرواز تباہ ہو گیا۔
شمالی کوریا کی اس ناکام کوشش کے بعد سیٹلائٹ کے ملبے کے خطرے کے پیش نظر جاپان کے متعدد علاقوں میں الرٹ جاری کر دیا گیا تھا مگر بعد میں واپس لے لیا گیا۔
پیانگ یانگ کی جانب سے یہ انتباہ جاری کیے جانے کے چند گھنٹوں بعد دوبارہ اعلان کیا گیا ہے کہ وہ 4 جون تک ایک سیٹلائٹ لانچ کرنے کی کوشش کرے گا، جو مدار میں اس کا دوسرا جاسوس سیٹلائٹ ہوگا۔
یاد رہے کہ شمالی کوریا گزشتہ سال دو راکٹوں کی تباہی کے باوجود نومبر میں اپنا پہلا جاسوس سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ مدار میں بھیج چکا ہے۔
شمالی کوریا کی نیشنل ایرو اسپیس ٹیکنالوجی ایڈمنسٹریشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل نے سرکاری میڈیا کی رپورٹ میں کہا ہے کہ نئے سیٹلائٹ کیریئر راکٹ کی لانچ اس وقت ناکام ہوگئی جب یہ پہلے مرحلے کی پرواز کے دوران فضا میں پھٹ گیا۔
ابتدائی تجزیے سے پتہ چلتا ہے کہ اس کی وجہ ایک نئی تیار کردہ مائع ایندھن راکٹ موٹر تھی ، لیکن دیگر ممکنہ وجوہات کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف (جے سی ایس) نے بتایا کہ شمالی کوریا نے مقامی وقت کے مطابق رات 10 بج کر 44 منٹ پر اپنے مغربی ساحل کے قریب سے یہ جاسوس سیٹلائٹ خلا میں روانہ کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
