
بلوچستان کوخوشحال بنا کر استحکام پاکستان کیلئے اپنا کردار ادا کرینگے، صدرمملکت (فائل فوٹو)
صدرآصف زرداری کا کہنا ہے کہ بلوچستان کو خوشحال بنا کر استحکام پاکستان کیلئے اپنا کردار ادا کرینگے۔ بلوچستان کےمعدنی وسائل کوجدید طریقے سے نکالنے کی ضرورت ہے۔
کوئٹہ میں صدرمملکت آصف زرداری نے وزیراعلیٰ بلوچستان کےعشائیہ سے خطاب میں کہا کہ بلوچستان کوترقی وخوشحالی دینا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، بلوچستان کوخوشحال بنا کراستحکام پاکستان کیلئے اپنا کردارادا کرینگے۔
صدرمملکت نے خطاب میں کہا کہ بلوچستان معدنی وسائل اورساحلی پٹی کی بدولت اہمیت کاحامل ہے، بلوچستان کی بنجرزمینوں کو مؤثرحکمت عملی سے سیراب کرینگے، بلوچستان کی زمینوں کوزرعی پیداوارقابل بنانےکی کوشش کرینگے۔
صدرمملکت آصف زرداری نے کہا کہ صوبوں کوحقوق دینے کیلئے ہمارے دورمیں18ویں ترمیم پاس کی گئی، 18ویں ترمیم سےتمام صوبوں کوفائدہ پہنچا، بلوچستان کےمعدنی وسائل کوجدید طریقے سے نکالنے کی ضرورت ہے۔
صدرآصف زرداری نے خطاب میں کہا کہ بلوچستان میں تیل اورگیس موجودہیں، ہم نے آج تک اس شعبے کو جدید خطوط پراستوارنہیں کیا، اب وقت ہے قدرتی وسائل کونکال کرملکی معاشی ضروریات کوپورا کیا جاسکے۔
صدرمملکت نے مذید کہا کہ بی آئی ایس پی کے ذریعے کم آمدن والے خاندانوں کو پیکیج دے رہے ہیں، کوشش ہے بی آئی ایس پی جیسے پروگراموں کومزیدوسعت دی جائے، بلوچستان کےمسائل سیاسی ڈائیلاگ کے ذریعے حل ہونے چاہئیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News