وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی بلاول بھٹو کو گورنر ہاؤس میں داخلے سے روکنے کی دھمکی
پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے بلاول بھٹو کو گورنر ہاؤس میں داخلے سے روکنے کی دھمکی دے دی۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بلاول بھٹو کو گورنر ہاؤس میں داخلے سے روکنے کی دھمکی دے دی ہے۔
دوسری جانب پیپلزپارٹی ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی صوبائی قیادت نے بلاول بھٹو زرداری کو گورنر ہاؤس پشاور مدعو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کے آئندہ ہفتے پشاور کا دورہ کرنے کا امکان ہے جب کہ بلاول بھٹو گورنر ہاؤس میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنان سے ملاقاتیں کریں گی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ صوبائی قیادت نے بلاول بھٹو کے دورے کی تاریخ کے لئے کام بھی شروع کردیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
