
آزاد کشمیر میں احتجاج اور پرتشدد مظاہرے، رینجرز طلب
مظفرآباد: احتجاج اور پرتشدد مظاہروں سے نمٹنے کے لئے آزاد کشمیر حکومت نے رینجرز طلب کرلی۔
ذرائع کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر احتجاج اور پرتشدد مظاہروں سے نمٹنے کے لئے آزاد کشمیر حکومت نے رینجرز طلب کرلی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قانون ساز اسمبلی، سپریم کورٹ، ہائی کورٹ اور اہم سرکاری املاک کی حفاظت کے لئے فوری طور پر رینجرز ذمہ داریاں سنمبھالے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز پولیس سے مظاہرین کے تصادم کے بعد حکومت نے رینجرز طلبی کا فیصلہ کیا جب کہ ریاست بھر سے عوامی ایکشن کمیٹی کا قانون ساز اسمبلی کی جانب لانگ مارچ جاری ہے۔
خیال رہے کہ مظاہرین کو کنٹرول کرنے میں ناکامی پر حکومت نے گزشتہ رات کمشنر اور ڈی آئی جی مظفرآباد کو بھی تبدیل کر دیا تھا۔
ذرائع نے مزید کہا کہ رینجرز کی گاڑیاں کوہالہ پل سے آزادکشمیر کی حدود میں داخل ہوگئی ہیں جب کہ عوامی ایکشن کمیٹی نے ایف سی اور پی سی کی تعیناتی کو حکومت کی نا اہلی قرار دیا ہے۔
عوامی ایکشن کمیٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پرامن مظاہرین پر تشدد اور اگر کوئی انسانی جان ضائع ہوئی تو ذمہ دار حکومت آزادکشمیر ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News