Advertisement
Advertisement
Advertisement

ورلڈکپ سر پر ہے، روٹیشن کیلئے اب وقت نہیں، بابر اعظم

Now Reading:

ورلڈکپ سر پر ہے، روٹیشن کیلئے اب وقت نہیں، بابر اعظم
بابر اعظم

ورلڈکپ سر پر ہے، روٹیشن کیلئے اب وقت نہیں، بابر اعظم

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ سر پر ہے، روٹیشن کے لیے اب وقت نہیں رہا۔

دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کے لیے روانگی سے قبل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ  کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہورہی، تمام کھلاڑی ہمارے ذہن اور پلان میں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام کھلاڑی ہمارے لیے اہم ہے، کھلاڑیوں سے روزانہ کی بنیاد پر بات چیت ہورہی ہے۔ تمام فیصلے مشاورت سے کیے گئے ہیں۔

 قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ پورا فوکس ورلڈکپ پر ہے، ورلڈکپ جیتنے کے لیے انفرادی چیزوں پر توجہ نہیں ہے۔ آنے والے میچز میں بھرپور طاقت کے ساتھ جائیں گے۔

Advertisement

بابر اعظم نے کہا کہ ماضی میں بھی ہمارا عزم تھا کہ ٹرافی لے کر آئیں۔ تمام کھلاڑیوں کا مقصد ایک ہی ہےکہ ورلڈکپ کیسے جیتا جائے، انشاءاللہ ٹرافی لے کر پاکستان آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نیویارک میں مختلف کنڈیشنز ملیں گی ۔بڑے ایونٹ کا ہمیشہ دباؤ ہوتا ہے لیکن  ہمارا  ٹیم کمبی نیشن اور تیاری اچھی ہے۔

محمد حارث سے متعلق بابر اعظم نے کہا کہ  محمد حارث پی ایس ایل میں اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکے۔ان کی  ٹاپ آرڈر میں جگہ بھی نہیں بن رہی تھی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہ حارث رؤف کی فٹنس میں بہت جلد بہتری آئی ہے۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ  عامر جمال نے ٹیسٹ کرکٹ میں اچھی کارکردگی دکھائی ہے لیکن انہیں پالش ہونے میں تھوڑا اور وقت لگے گا۔

انہوں نے کہا کہ ویرات کوہلی کا شمار دنیا کے بہترین بلے بازوں میں ہوتا ہے، ان کے لیے حکمت عملی بنائیں گے۔

Advertisement

قومی کپتان کا کہنا تھا کہ کرکٹ میچ پوری قوم کو ایک پیج پر لاتا ہے، کوشش ہوتی ہے کہ شائقین کے چہروں پر خوشی لائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیا کپ: پاک بھارت میچز میں ڈرامائی موڑ، عوام کی دلچسپی ختم ہونے لگی
ایشیا کپ میں پاکستان سے میچ منسوخ کروانے کیلئے بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست دائر
ایشیا کپ 2025: بھارت نے یو اے ای کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ: بھارت اور یو اے ای میں آج کانٹے کا مقابلہ متوقع
ایشیا کپ 2025: پہلے میچ میں افغانستان نے ہانگ کانگ کو 94 رنز سے ہرا دیا
دبئی میں ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کی شاندار رونمائی، محسن نقوی بھی شریک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر