دھرتی ماں کا ایک اور بیٹا مٹی کی حفاظت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرگیا
لیہ: مٹی کی حفاظت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے سپاہی سجاد حسین کی تدفین کردی گئی۔
لیہ میں چک نمبر 388 ٹی ڈی اے کا رہائشی سپاہی سجاد حسین وطن کی خاطر قربان ہوگیا، شہید سجاد حسین وزیرستان میں ملک دشمن عناصر کی جانب سے کئے گئے حملے میں شہید ہوئے تھے۔
شہید کا نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں چک نمبر 388 ٹی ڈی اے میں ادا کر دی گئی جب کہ شہید کی تدفین بھی فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی گاؤں میں ہی کی گئی ہے۔
شہید کی نماز جنازہ میں پاک آرمی کے دستے سمیت اہل علاقہ نے بھر پور شرکت کی جب کہ نماز جنازہ اور تدفین میں اسسٹنٹ کمشنر حارث حمید، پولیس افسران بھی شریک ہوئے۔
نماز جنازہ و تدفین کے بعد شہید کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا کی گئی، شہید نے سوگواران میں ایک بیوہ، 2 بچے اور بہن بھائی چھوڑے ہیں۔
شہید کے بھائی کا کہنا ہے کہ سجاد حسین نے ملک کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرکے سر فخر سے بلند کردیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
