زمبابوے کو رواں سال کے آخر تک پہلے سپر مشاق طیارے کی فراہمی متوقع
پاک زمبابوےڈیفنس ڈیل؛ پاکستان زمبابوے کو12سپرمشاق بیسک ٹرینرطیارےفروخت کرےگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ایئروناٹیکل کمپلیکس کامرہ میں 12 سپرمشاق طیاروں کی تیاری جاری ہے۔ توقع ہے زمبابوے کو پہلا سپر مشاق طیارہ رواں سال کے آخرتک فراہم کردیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق 12 سپرمشاق طیاروں کی فروخت کی ڈیل 2 برس قبل ہوئی تھی، آئیڈیازنمائش میں زمبابوے فضائیہ کے وفد نے سپر مشاق طیاروں کی ڈیل فائنل کی۔
پی اے سی کامرہ کے تیارکردہ سپرمشاق کم وزن 2 سے 3 سیٹ والے سنگل انجن طیارے ہیں۔ سپرمشاق طیارے کوبیسک ٹرینر کے طورپراستعمال کیا جاتا ہے۔
260 ہارس پاورپسٹن انجن طیارہ جدیدگلاس کاک پٹ سوٹ کےساتھ بھی دستیاب ہے۔ پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک سپرمشاق طیارہ استعمال کررہے ہیں۔
پی اے سی کامرہ کے سپرمشاق طیارےترک، عراقی فضائیہ کو بھی فروخت کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
