محمد عامر کی ایک مرتبہ پھر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے کی خواہش
محمد عامر نے ایک مرتبہ پھر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے لیے حال ہی میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لے کر قومی اسکواڈ کا حصہ بننے والے محمد عامر واحد پاکستانی کھلاڑی ہیں جو 2009 میں ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ تھے۔
ایک انٹرویو میں پاکستان کی دوبارہ نمائندگی کو اعزاز قرار دیتے ہوئے محمد عامر کا کہنا تھا کہ 4 سال بعد گرین شرٹ زیب تن کرنے کا احساس لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔
انہوں نے کہا کہ میں اپنا ادھورا مشن مکمل کرنا چاہتا ہوں، فی الوقت ایک ہی مقصد ورلڈکپ جیتنا ہے۔بورڈ اور ٹیم مینجمنٹ کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔
محمد عامر نے کہا کہ اگر فٹنس نہ ہوتو صلاحیتوں کا اظہار ممکن نہیں ہوتا۔اس وقت میں خود کو 2009 سے زیادہ فٹ محسوس کررہا ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
