
ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کا جلد پاکستان آنے کا امکان
پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کا جلد پاکستان آنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق قومی ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کے ہیڈکوچ کا جلد پاکستان آنے کا امکان ہے جب کہ ان کی نگرانی میں ٹیسٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا کیمپ لگانے کی تجویز ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کیمپ لگانے کے فیصلے کے بعد جیسن گلیسپی پاکستان آئیں گے، ممکنہ طور پر جیسن گلیسپی رواں ماہ کے آخر میں پاکستان آئیں گے۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ وائٹ بال کے کوچ گیری کرسٹن 19 مئی کو انگلینڈ میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔
خیال رہے کہ قومی ٹیم 22 مئی سے انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز کرنے جارہی ہے جو 4 چار میچز پر مشتمل ہوگی۔
پہلا میچ 22 مئی کو لیڈز میں شیڈول ہے جب کہ دوسرا میچ 25 مئی، تیسرا 28 مئی اور چوتھا و آخری میچ 30 مئی کو کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News