
حیدرآباد؛ دکان میں گیس سلنڈر دھماکہ، 30 افراد جھلس کر زخمی
حیدرآباد میں دکان میں گیس سلنڈردھماکے سے جھلس کر زخمی ہونے والوں کی تعداد 30 ہو گئی۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں بچے اورخواتین بھی شامل ہیں۔
حیدرآباد شہر میں ایل پی جی گیس سلنڈر بھرنے کا غیرقانونی کاروبارعروج پر، پریٹ آباد زچہ خانہ کہ علاقے میں ایل پی جی گیس سلنڈر کی دکان میں خوفناک دھماکہ ہوا۔
دکان میں دھماکوں سے رہاٸشی علاقے کے مکان لپیٹ میں آگٸے، رہاٸشی علاقے میں بچوں سمیت کٸی افراد جھلس گٸے جنھیں سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
دھمناکے کے بعد دکان پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ سلنڈر دھماکوں میں 25 افراد برنس وارڈ منتقل ہوٸے ہیں۔ سنلڈر کا رہاٸشی علاقوں میں کاروبار ریگولیٹ ہونا چاہٸے کیونکہ یہ چلتے پھرتے بم ہیں۔
ڈاکٹر فرخ کا کہنا ہے کہ سنلڈر کے رہاٸشی علاقوں میں کاروبار کا قانون کہ مطابق جاٸزہ لیں گے، قانون کے بارے میں ابھی نہیں بتا سکتا مگر قانون تو ہوگا جس پرعمل ہوگا۔
سلنڈر دھماکوں میں شدید جھلس جانے والے دو افراد کراچی منتقل کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News