Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹی 20 ورلڈ کپ، آئی سی سی نے امریکیوں سے اُمیدیں لگا لیں

Now Reading:

ٹی 20 ورلڈ کپ، آئی سی سی نے امریکیوں سے اُمیدیں لگا لیں

آئی سی سی کا بلاک بسٹر ایونٹ ٹی 20 ورلڈ کپ پہلی بار امریکی سر زمین پر ہونے جا رہا ہے۔

نیویارک کی فلک بوس عمارتوں کے سائے میں یکم جون سے 29 جون تک ہونے والا یہ عالمی ایونٹ بلے اور گیند کے ایک اور کھیل کرکٹ سے تعلق رکھتا ہے جو ہو سکتا ہے امریکیوں کے دل میں جگہ بنا لے۔

امریکہ اور جزائر غرب الہند کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے اس عالمی ایونٹ میں 20 ٹیمیں شرکت کریں گی۔

صدیوں پرانے انگریزی کھیل کرکٹ کو دنیا بھر میں زبردست پذیرائی حاصل ہے ، لیکن ریاستہائے متحدہ امریکہ کے شہری طویل عرصے سے امریکی فٹ بال ، باسکٹ بال اور بیس بال کھیل کے دیوانے ہیں

یہ صورتحال امریکیوں کے لیے اگلے ماہ کے اوائل میں تبدیل ہو سکتی ہے جب امریکہ میں کرکٹ کا سورج یکم جون کو اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ روشن ہو گا۔ اور وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی مشترکہ میزبانی کرے گا۔

Advertisement

کھیلوں کی عالمی گورننگ باڈی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی مالی اعانت سے تعمیر کیے جانے والے عارضی نئے اسٹیڈیم میں ٹورنامنٹ کے آٹھ میچز کھیلے جائیں گے جن میں 9 جون کو ہونے والا ہیڈ لائنر یعنی پاک بھارت ٹاکرا بھی شامل ہے۔

نیو یارک سے تقریبا 10 میل (مشرق میں) لانگ آئی لینڈ کے آئزن ہاور پارک میں 34,000 بلیچر سیٹوں پر ایک اسٹیڈیم تعمیر کیا گیا ہے۔

یہ اسٹیڈیم لندن کے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ کی طرح خوبصورت نہیں ہے، لیکن مقامی حکام کی جانب سے فوری گرین سگنل کی بدولت ناساو کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم جلد ہی سرخیوں میں آ جائے گا۔

ناساؤ کاؤنٹی کے ڈپٹی کمشنر آف پارکس مائیکل ڈی امبروسو ٹی 20 ورلڈ کپ کے حوالے سے کافی پُرجوش دکھائی دیتے ہیں، انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ مجھے یقین ہے امریکی شائقین نئے کھیل کرکٹ کے اس ایونٹ سے لطف اندوز ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بہت سے لوگ اب بھی ہم سے حسد کرتے ہیں کہ کرکٹ کے عالمی ایونٹ کی میزبانی ہمیں کیوں ملی۔

آئی سی سی اس ایونٹ کے حوالے سے کافی پُرامید ہے کہ یہ ایونٹ امریکی منڈی حاصل کرنے کا ذریعہ بنے گا۔

Advertisement

آئی سی سی کا امریکہ بالخصوص نیو یارک میں کرکٹ کے مستقبل کے لیے بڑی سرمایہ کاری کر رہا ہے جہاں کرکٹ کھیلنے والے ممالک خاص طور پر بھارت اور پاکستان سے تعلق رکھنے والے کئی لاکھ افراد رہائش پذیر ہیں۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے مقابلے کے ٹکٹ پہلے ہی فروخت ہو چکے ہیں اور اب ان میں سے ہر ٹکٹ کی قیمت ایک ہزار ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر سیریز نام کر لی
سوشل میڈیا پر وائرل سعودی عرب کا ’اسکائی اسٹیڈیم‘ اے آئی کی کارستانی نکلا
سابق بھارتی کرکٹر اظہرالدین ریاستی حکومت میں پہلے مسلم وزیر بن گئے
مستقل تنقید کا شکار بابر اعظم نے ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر