خیبر پختونخوا؛ دہشت گردوں کے خلاف 3 بڑی کارروائیاں، 23 دہشت گرد جہنم واصل
راولپنڈی: خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف 3 بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے 23 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبرپختونخوا میں 3 آپریشنز کے دوران 23 دہشت گرد ہلاک کیے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پشاور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 6 دہشت گرد مارے گئے جب کہ آپریشن کے دوران کیپٹن حسین جہانگیر اور حولدارشفیق اللہ شہید ہوئے۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ ٹانک میں آپریشن کے دوران 10 دہشت گرد کو مارا گیا، ضلع خیبر کےعلاقے باغ میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 7 دہشت گرد مار گرائے جب کہ 2 زخمی ہوئے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں 5 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے، شہداء میں نائیک محمد اشفاق بٹ، لانس نائیک سید دانش افکار، سپاہی تیمورملک، سپاہی نادر اور سپاہی محمد یاسین شامل ہیں۔
ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران بڑی مقدار میں ہتھیار، گولیاں اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا، ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پرحملوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
