
ایرانی صدر کی وفات پر سپریم لیڈر آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کا بیان
ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی ہیلی کاپٹر حادثے میں وفات پر ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کا بیان سامنے آگیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر تبریز سے 100 کلو میٹر دور حادثے کا شکار ہوا جس میں موجود ایرانی صدر اور وزیر خارجہ امیرعبداللہیان سمیت تمام افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
ایرانی صدر سمیت تمام افراد کی وفات پر ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کا بیان سامنے آگیا ہے جس میں انہوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے کہا ‘‘بہت دکھ اور افسوس سے عالم مجاہد، عوام دوست صدر، شائستہ و محنت کش صدر مملکت، خادم الرضا علیہ السلام جناب حجۃ الاسلام و المسلمین آقائے سید ابراہیم رئیسی اور ان کے محترم ساتھیوں (رضوان اللہ علیہم) کی شہادت جیسی موت کی تلخ خبر موصول ہوئی‘‘۔
انہوں نے کہا ’’یہ ناگوار سانحہ خدمت رسانی کی ایک کوشش کے دوران رونما ہوا، اس عظیم اور فدا کار انسان کے سرکاری فرائض منصبی کا پورا عرصہ چاہے وہ ان کے مختصر عہدۂ صدارت کا ہو یا اس سے پہلے کا، پوری طرح عوام، ملک اور اسلام کی مسلسل خدمت میں گزرا جب کہ عزیز رئیسی تھکنا نہیں جانتے تھے‘‘۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News