Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایوان صدر کا کرغزستان میں پُرتشدد صورتحال پر تشویش کا اظہار

Now Reading:

ایوان صدر کا کرغزستان میں پُرتشدد صورتحال پر تشویش کا اظہار

ایوان صدر کی جانب سے آج کرغزستان میں پاکستانی طلباء کے خلاف پُرتشدد صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کی ہدایت پر ایوانِ صدر نے کرغزستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ کیا اور پرتشدد صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔

ایوانِ صدر نے پاکستانی سفیر کو بشکیک میں پاکستانی طلباء کی حفاظت کیلئے اقدامات لینے کی ضرورت پر زور دیا۔

ایوان صدر نے پاکستانی سفیر سے کہا کہ کرغزستان میں پاکستانی طلباء کو تعلیم کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنے کی ضرورت ہے اور طلباء کی حفاظت اور تعلیم جاری رکھنے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔

پاکستانی سفیر نے ایوان صدر کو بتایا کہ کرغزستان میں پاکستانی طلباء کی سیکیورٹی کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے ، پاکستانی طلباء کی سیکیورٹی کیلئے اقدامات لے رہے ہیں اور كرغز حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

Advertisement

پاکستانی سفیر نے ایوان صدر کو مزید بتایا کہ کرغز حکومت اور جامعات پاکستان واپس جانے والے طلباء کیلئے آن لائن کلاسز کا اہتمام کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر