 
                                                                              اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی۔
وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکی سفیر کی آمد پر ان کا خیر مقدم کیا۔
ملاقات میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے دونوں ممالک کے درمیان طویل مدتی باہمی تعلقات پر زور دیا۔
وزیر خزانہ نے ڈونلڈ بلوم کو آئی ایم ایف پروگرام کی کامیاب تکمیل کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ وزیر خزانہ نے امریکی سفیر کو بتایا کہ پاکستان اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت اصلاحات کو آگے بڑھانا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ نئے پروگرام میں مصروف ہے، وفاقی وزیر نے حکومت کے ترجیحی اصلاحاتی شعبوں پر بھی روشنی ڈالی۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹائزیشن کے ذریعے ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب میں اضافہ کریں گے، ٹیکس نیٹ کی توسیع اور ٹیکس انتظامی اصلاحات بھی شامل ہیں۔
وزیر خزانہ نے نجکاری پروگرام کے لیے وزیر اعظم کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ پی آئی اے میں ملکی وغیر ملکی سرمایہ کاروں نے دلچسپی ظاہر کی ہے۔
امریکی سفیر کو وزیر خزانہ نے توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے بارے میں بھی آگاہ کیا اور زراعت اور آئی ٹی شعبوں ممکنہ سرمایہ کاری سے بھی آگاہ کیا۔
اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے معاشی بہتری کے لیے حکومتی کوششوں کو سراہا، اور معاشی استحکام اور ترقی میں امریکہ کی حمایت کا یقین دلایا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 