
دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے قومی ٹیم کے اسکلز کیمپ کا انعقاد
لاہور: دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے قومی ٹیم کا تین روزہ اسکلز کیمپ منعقد کیا جارہا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے اسکواڈ کے کھلاڑی آج رات کو رپورٹ کریں گے جب کہ قومی ٹیم کا اسکلز کیمپ کل سے شروع ہوگا۔ تین روزہ کیمپ چار سے چھے مئی تک قذافی اسٹیڈیم میں جاری رہے گا۔
سلیکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ کیمپ میں روایتی پریکٹس سیشن نہیں ہوگا اور کیمپ میں بیٹرز و بولرز کی اسکلز پر کام کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ تین روزہ کیمپ روزانہ صبح 10 بجے سے دوپہر 1 بجے تک منعقد کیا جائے گا جب کہ قومی اسکواڈ 7 مئی کو آئرلینڈ کے لیے روانہ ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News