محکمہ ایکسائز نے سندھ بھر میں غیر رجسٹرڈ اور ٹیکس نادہندگان گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔
صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کے مطابق گزشتہ 4 روز میں صوبے بھر میں 10 ہزار گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی، 359 گاڑیوں کو تحویل میں لیا گیا، 912 گاڑیوں کے کاغذات ضبط کر لئے گئے اور 75 لاکھ 32 ہزار روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔
غیر رجسٹرڈ اور ٹیکس نادہندگان گاڑیوں سے 40 لاکھ 64 ہزار موٹر وہیکل ٹیکس، 29 لاکھ 3 ہزار ودہولڈنگ ٹیکس اور 5 لاکھ 64 ہزار پینلٹی ٹیکس وصول کیا گیا۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ٹیکس کی ادائگی کرنے والی گاڑیوں کو چھوڑ دیا گیا اور ان کے کاغذات بھی واپس کئے گئے۔
شرجیل انعام میمن کے مطابق ایکسائز ٹیم کی محنت اور کاوشوں کے متاثر کن نتائج برآمد ہوئے ہیں اور صوبے میں ٹیکس کی تعمیل اور جوابدہی کو بھرپور طریقے سے جاری رکھیں گے۔
صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ زحمت سے بچنے کے لئے عوام ایکسائز حکام سے تعاون کریں اور ٹیکس قومی فرض سمجھ کر وقت پر ادا کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
