عالمی بینک کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال پاکستان میں مہنگائی کی شرح 15 فی صد تک رہنے کا امکان ہے۔
عالمی بینک کے مطابق رواں مالی سال پاکستان میں مہنگائی کی شرح تقریباً 26 فی صد ہو گئی ہے، جبکہ آئندہ مالی سال معیشت کی شرح 2.3 فی صد رہنے کا امکان ہے۔
رواں مالی سال میں معیشت کی شرح نمو1.8 فی صد رہے گی، اگلے مالی سال میں زراعت اورصنعت کی شرح نمو 2.2 فی صد ہو گی۔
عالمی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ معیشت کا تقریباً 0.6 فی صد ہو گا، جبکہ آئندہ مالی سال مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کا 7.4 فی صد ہو سکتا ہے۔
عالمی بینک کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں رواں مالی سال مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کے 8 فی صد تک پہنچنے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
