
مسلم لیگ ن کے دوبڑے ناموں کی جانب سے جلد نئی پارٹی بنانے کا اعلان متوقع
کراچی: مسلم لیگ ن کے دوبڑے نام شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کی جانب سے جلد نئی پارٹی بنانے کا اعلان متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کی جانب سے جلد نئی پارٹی بنانے کا اعلان متوقع ہے جس کا نام بھی شامنے آگیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ نئی پارٹی عوام پاکستان پارٹی کے نام سے جلد متعارف کروائی جائے گی جب کہ پارٹی کے صدر شاہد خاقان عباسی اور جنرل سیکرٹری مفتاح اسماعیل ہوں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ عوام پاکستان پارٹی کا منشور چند روز میں تیار ہوجائے گا جب کہ صحت، تعلیم اور غربت کا خاتمہ پارٹی کی ترجیحات میں شامل ہوگیا۔
ذرائع نے دعویٰ کیا کہ پی پی پی اور ن لیگ کی اہم شخصیات کا بھی نئی پارٹی میں شمولیت کا اعلان متوقع ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News