Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعظم شہبازشریف ایک روزہ دورے پر تہران پہنچ گئے

Now Reading:

وزیر اعظم شہبازشریف ایک روزہ دورے پر تہران پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف

وزیر اعظم شہبازشریف ایک روزہ دورے پر تہران پہنچ گئے

وزیر اعظم شہبازشریف ایک روزہ دورے پر تہران پہنچ گئے۔ وزیراعظم ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم ایران کے سپریم لیڈر، رہبرمعظم انقلاب اسلامی آیت اللہ امام خامنہ ای اور ایران کے قائم مقام صدرڈاکٹر محمد مخبر سے ملاقات کریں۔

چدورے کے دوران وزیراعظم شہبازشریف پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے تعزیت کا اظہار کریں گے۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی، وفاقی وزیراطلاعات و نشریات بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

واضح رہے کہ ایرانی صدرابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان اور دیگر کی نماز جنازہ ادا  کردی گئی۔

Advertisement

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق  ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی  اور دیگر کی نماز جنازہ دارالحکومت تہران میں ادا کی گئی۔

نماز جنازہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای  نے پڑھائی جس میں  کئی ممالک سے آنے والی شخصیات، فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ سمیت ہزاروں افراد شریک تھے۔

ایرانی صدرابراہیم رئیسی کو مشہد میں امام علی رضا کے روضے کے احاطے میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر