
فرنچ اوپن کی 14 ٹرافیاں اپنے نام کرنے والے رافیل نڈال کو پہلے راؤنڈ میں الیگزینڈر زیوریو سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
رافیل نڈال کا فرنچ اوپن کا ریکارڈ توڑنے والا کیریئر پیر کے روز اس وقت ختم ہو گیا جب 14 بار کے فرنچ اوپن چمپئین رافیل نڈال کو الیگزینڈر زیوریو کے خلاف پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
3 جون کو 38 برس کے ہونے والے نڈال کو دنیا کے چوتھے نمبر کے کھلاڑی زیوریو کے ہاتھوں 6-3، 7-6، 6-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
یہ پہلا موقع تھا جب انہیں پیرس میں پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور ایک بار پھر کھیل میں ان کے طویل مدتی مستقبل پر سوالات اٹھیں گے۔
شکست کے بعد رافیل نڈال نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ یہ آخری بار ہے جب میں یہاں آؤں گا، مجھے 100 فیصد یقین نہیں ہے لیکن اگر ایسا ہوتا ہے تو میں اس سے لطف اندوز ہونا چاہتا تھا۔
گزشتہ سال جنوری سے اب تک صرف چار مقابلوں تک محدود رہنے والے سابق عالمی نمبر ایک نڈال اب درجہ بندی میں 275 ویں نمبر پر ہیں اور پیرس میں انہیں غیر سیڈ کیا گیا تھا۔
تاہم انہوں نے ٹورنامنٹ سے قبل اس بات پر زور دیا کہ وہ ایک ایسے کھیل میں اپنے مستقبل کے دروازے 100 فیصد کھلے رکھے ہوئے ہیں جس نے انہیں 22 گرینڈ سلم ٹائٹل دلائے ہیں۔
سنہ 2022 کے سیمی فائنل میں نڈال نے اس وقت کامیابی حاصل کی تھی جب زویریو ٹخنے کی ہڈی کی انجری کی وجہ سے ریٹائر ہو گئے تھے۔
وہ دوسرے اور تیسرے سیٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہے لیکن دونوں بار ان کے فارم میں موجود 27 سالہ حریف نے انہیں شکست دی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News