Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان میں سیلیکٹڈ توہین عدالت کے کیسز لگتے ہیں، طلال چوہدری

Now Reading:

پاکستان میں سیلیکٹڈ توہین عدالت کے کیسز لگتے ہیں، طلال چوہدری
پاکستان میں سیلیکٹڈ توہین عدالت کے کیسز لگتے ہیں، طلال چوہدری

پاکستان میں سیلیکٹڈ توہین عدالت کے کیسز لگتے ہیں، طلال چوہدری

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیلیکٹڈ توہین عدالت کے کیسز ہی لگتے ہیں۔

ن لیگ کے رہنما طلال چوہدری نے سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پانامہ کیس میں عدالت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتا تھا، میں تقریر کرنے نہیں بلکہ اپنی آپ بیتی بتانے کھڑا ہوا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے بھی توہین عدالت کا سامنا کرنا پڑا جب کہ پاکستان میں سیلیکٹڈ توہین عدالت کے کیسز لگتے ہیں، پانامہ کیس کے حوالے سے میڈیا پر اپنی بات کرتے تھے، ایک جج کہتے تھے کہ ہم وزیر اعظم سے فارغ ہوجائیں پھردیکھتے ہیں۔

طلال چوہدری نے کہا کہ پی سی او ججز کے حوالے سے بات کی تھی، اس پر مجھے توہین عدالت کا نوٹس جا ری کیا گیا جب کہ میرا وکیل بننے کے لیے کوئی تیار نہیں تھا، میری درخواست پر عاصمہ چوہدری میرا کیس لڑنے کے لیے تیار ہوئیں۔

لیگی رہنما کہتے ہیں کہ کامران مرتضیٰ میرے وکیل بنے، آج بھی ہم اسے بطور ہتھکنڈے استعمال کرتے ہیں جب کہ آج پوری دنیا سے اسکینڈلائز کرنے کا قانون ختم ہوچکا ہے۔

Advertisement

انہوں نے مطالبہ کیا کہ آئین توڑنے والوں کوسزا دی جائے، پاکستان میں صرف سیاستدانوں پر توہین عدالت کے کیس بنتے ہیں اور ہمارے وزیر اعظم کو تاحیات نااہل قرار دیا جاتا ہے۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ ایسی صورتحال میں لگتا ہے جیسے ملک میں ادارے آمنے سامنے ہیں، میرا نہیں خیال ہے کہ اس سے عدالتی وقار بلند ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ ایک سیاستدان اسلام آباد ہائیکورٹ آتے تھے اور ان کے آنے پر پورا جوڈیشل کمپلیکس ہلا دیا جاتا تھا، عدالتیں اپنا وقار اپنے فیصلوں سے بلند کریں۔

لیگی رہنما کا یہ بھی کہنا تھا کہ مافیا اور پراکسی کے الفاظ استعمال کریں گے تو کون برداشت کرے گا، اپنی پارٹی کے نظریے پر کھڑا تھا اس پر توہین عدالت ہوگیا تھا۔

طلال چوہدری نے کہا ہم کسی ایسی لڑائی کا حصہ نہیں بننا چاہیں گے جس میں سیاستدان اور عدالتیں مد مقابل ہوں کیونکہ ہم عدلیہ کے رکھوالے ہیں۔

رہنما ن لیگ مزید کہتے ہیں کہ معزز چیف جسٹس آپ اس وقت سب سے زیادہ پسندیدہ جج ہیں، چیف جسٹس صاحب! آپ تو خود زیادتیوں کا شکار رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر