Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی پولیس کا انوکھا کارنامہ، میسج فارورڈ کرنے والے کو پیپرلیک کا سرغنہ بنا ڈالا

Now Reading:

کراچی پولیس کا انوکھا کارنامہ، میسج فارورڈ کرنے والے کو پیپرلیک کا سرغنہ بنا ڈالا
کراچی پولیس کا انوکھا کارنامہ، میسج فارورڈ کرنے والے کو پیپرلیک کا سرغنہ بنا ڈالا

کراچی پولیس کا انوکھا کارنامہ، میسج فارورڈ کرنے والے کو پیپرلیک کا سرغنہ بنا ڈالا

کراچی: ضلع وسطی پولیس کا انوکھا کارنامہ سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے میسج فارورڈ کرنے والے کو پیپر لیک کا سرغنہ بنادیا ہے۔

ضلع وسطی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ملزم شرجیل الرحمان کے ویڈیو بیان نے پولیس کارکردگی مشکوک بنا دی ہے جب کہ ملزم انٹر، جیولری ڈیزائنر اور گورنر ہاؤس سے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا کورس کررہا ہے۔

گرفتار ملزم کا کہنا ہے کہ میں نے ایک واٹس ایپ گروپ جوائن کیا تھا جس کا نام پیپر لیکس 2024 تھا جب کہ میرا بھائی فیل ہوگیا تھا جس کی وجہ سے میں نے یہ گروپ ڈھونڈا اور لنک کے ذریعہ گروپ جوائن کیا۔

شرجیل الرحمان کا کہنا ہے کہ میں وہاں سے پرچہ اٹھاتا تھا اور اپنے گروپ میں شیئر کردیا کرتا تھا جب کہ واٹس ایپ گروپ میں سوا نو بجے پیپر آتا تھا جسے میں دوسرے گروپ میں شئیر کرتا تھا۔

ملزم نے بتایا کہ میں نے ایک پیپر 9 بج کر 25 منٹ پر شیئر کیا اور دوسرا 9 بج کر 35 منٹ پر شیئر کیا جب کہ جو پیپر 9 بج کر 16 منٹ پر شئیر کیا گیا تھا وہ ماڈل پیپر تھا اصل پیپر نہیں۔

Advertisement

ملزم نے دعویٰ کیا ہے کہ میں نے پیپر کے عوض کسی سے پیسے نہیں لیے، غلطی ہوگئی جو ایک گروپ سے پیپر اٹھا کر دوسرے گروپ میں فارورڈ کیا مجھے نہیں کرناچاہیے تھا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پولیس کا بیان سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے کیا تھا کہ میٹرک امتحانات میں پیپر لیک کرنے اور نقل کرانے والا ملزم بلال کالونی پولیس کے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ ملزم کے قبضے سے لیپ ٹاپ اور 4 موبائل فونز بھی برآمد کیے گئے ہیں جب کہ تفتیش میں اہم انکشاف سامنے آئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے تھا کہ ملزم نہم دہم کے پرچے امتحان کے روز پیپر شروع ہونے سے کچھ دیر قبل لیک کرتا تھا، ملزم نے بتایا کہ IX-X کے نام سے ایک واٹس گروپ بنایا ہوا تھا جس میں پیپر لیک کرتا تھا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم کے ساتھ فیاض جمالی اور صفیان بھی شامل ہیں جو گروپ ایڈمن تھے،ملزم خود بھی آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے متعلق کورس کررہا ہے اور جیولری ڈیزائننگ کا کام کرتا ہے۔

پولیس نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ ملزم نے انکشاف کیا کہ پیپر لیک 2024 کے نام سے ایک واٹس ایپ گروپ ہے جس میں امتحان شروع ہونے سے قبل ہی پیپر لیک ہوتا تھا جب کہ گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’ن لیگ نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی سے حمایت مانگ لی‘
رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز
’’کراچی میں روڈ نہیں، صرف چالان ہیں، فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج ہوگا‘‘
پاکستان غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے واضح موقف پیش کرے گا، دفترخارجہ
مشرف علی زیدی عالمی میڈیا کےلئے ترجمان وزیراعظم مقرر، عطا اللہ تارڑ کی تصدیق ، نو ٹیفکیشن جاری
پنجاب اسمبلی کا 34 واں اجلاس کل شروع ہوگا، اہم بلز اور حکومتی امور پر بحث متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر