Advertisement
Advertisement
Advertisement

9مئی کے واقعات میں ملوث عناصر کو قرار واقعی سزا دی جائے گی، وزیراعظم

Now Reading:

9مئی کے واقعات میں ملوث عناصر کو قرار واقعی سزا دی جائے گی، وزیراعظم
وزیراعظم شہبازشریف

9مئی کے واقعات میں ملوث عناصر کو قرار واقعی سزا دی جائے گی، وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث عناصر کو قرار واقعی سزا دی جائے گی، 9 مئی 2023 میں پاکستان کو تقسیم کرنے کی گھٹیا حرکت کی گئی۔

اسلام آباد میں وزیراعظم شہبازشریف نے وزارت اطلاعات کے زیراہتمام شہدا اوران کے خاندانوں سےاظہاریکجہتی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عظیم شہدا کےعظیم اہلخانہ کو سلام پیش کرتا ہوں، اس وطن کے بیٹوں نے دلیری سے وطن عزیزکی خاطرپہرہ دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ آپ کے بیٹوں کی قربانی قوم ہمیشہ یاد رکھے گی، تاریخ آپ لوگوں کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گی، فخر محسوس کرتا ہوں کہ شہدا کے اہلخانہ کے درمیان موجود ہوں، شہدا کے بچوں کے قوم کے بچوں کی خاطر اپنی جانیں قربان کیں۔

انھوں نے خطاب میں کہا کہ پوری قوم آپ کے ساتھ ملکر یاد کررہی ہے، شہداکی داستانیں سونے اورچاندی سے لکھی جائیں توبھی کم ہے، شہدا قوم کے مایہ نازہیرو ہیں، قوم آج اپنے شہدا اورغازیوں کو یاد کررہی ہے۔ عظیم شہدا کی یادگاروں کونقصان پہنچانے کی کوشش کی جائے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی قوم کبھی برداشت نہیں کرسکتی، پاکستان میں تقسیم درتقسیم کرنے کی گھٹیا حرکت کی گئی، اداروں میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کی گئی، ایسے عناصر کوکیفرکردارتک پہنچایا جائے، قانونی کارروائی ہوگی۔

Advertisement

انھوں نے کہا کہ قانون اپنا راستہ بنائے گا قانون حرکت میں آئے گا، 9 مئی کو پاکستان کےاندر بغاوت کی کوشش کی گئی، 9 مئی کے واقعات میں ملوث عناصرکو قرارواقعی سزادی جائے گی، ذمہ داروں کو سزاملنی چاہیے تاکہ دوبارہ کوئی ہمت نہ کرے۔

وزیراعظم نے مذید کہا کہ ایسا سیاہ دن پاکستان کی تاریخ میں دوبارہ نہیں آئے گا، 9 مئی پاکستان کے خلاف بغاوت کا ایک منظم منصوبہ تھا، 9مئی 2023 میں پاکستان کو تقسیم کرنے کی گھٹیا حرکت کی گئی، شہدا کے لوحقین اطمینان رکھیں قانون اپنا راستہ ضرور اپنائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
وادی تیراہ میں منشیات کی ترسیل اور منظم نیٹ ورک کے حوالے سے ہوشربا انکشافات
مذاکرات ناکام ہوئے تو واحد آپشن فوجی آپریشن ہوگا، وزیردفاع خواجہ آصف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر