گورنرز کی نامزدگیوں کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
گورنر پنجاب اور خیبر پختونخوا کی نامزدگیوں کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب اور خیبرپختونخوا کی تقرریاں مزید موخر ہونا تھیں تاہم فوری نامزدگیوں کا فیصلہ بلاول بھٹو نے کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ آصف زرداری کے دورہ کراچی میں گورنرز کی تعیناتیوں کا فیصلہ ہوا جب کہ بلاول بھٹو نے آصف زرداری کو گورنرز کی فوری نامزدگیوں پر قائل کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے بلاول بھٹو کو گورنرز نامزدگیوں پر گرین سگنل دیا اور بلاول بھٹو کو گورنرز کی نامزدگیوں کا مکمل اختیار سونپا گیا۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے آصف زرداری کو گورنرز کے لئے مجوزہ نام پیش کیے جس پر آصف زرداری نے بلاول بھٹو کے تجویز کرد ناموں کی فوری منظوری دی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آصف زرداری نے گورنرز کے لئے بلاول بھٹو کی نامزدگیوں کو سراہا اور انہیں پارٹی میں مزید بولڈ فیصلے لینے کی ہدایت کی جب کہ آصف زرداری، بلاول بھٹو کو پارٹی میں مکمل بااختیار دیکھنا چاہتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
