داسو پراجیکٹ حملے کے چینی متاثرین کے لیے معاوضے کی منظوری
اسلام آباد: داسو پراجیکٹ حملے کے چینی متاثرین کے لیے 25 لاکھ 80 ہزار ڈالر معاوضہ کی منظوری دے دی گئی۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں داسو پراجیکٹ حملے کے چینی متاثرین کے لیے 25 لاکھ 80 ہزار ڈالر معاوضہ کی منظوری دی گئی۔
چینی باشندوں کے لواحقین کو معاوضہ بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانہ ادا کرے گا، روز ویلٹ ہوٹل نیویارک کے اخراجات کے لیے بھی 80 لاکھ ڈالر جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔
علاوہ ازیں ایرا کے لیے 1 ارب 2 کروڑ روپے سے زائد رقم جاری کرنے کی منظوری دی گئی جب کہ پاکستان اسٹیل مل کی جانب سے سوئی سدرن کے بل ادا کرنے کے لیے رقوم کی منظوری دے گئی۔
اجلاس میں اسلام آباد انتظامیہ کے منصوبوں کے لیے ساڑھے 5 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری اور متعدد امراض سے بچاؤ کے وفاقی پروگرام کے لیے 12 ارب روپے سے زائد کی منظوری بھی دے گئی ہے۔
پاور ڈویژن کے لیے ترقیاتی اخراجات کی مد میں 2 ارب 21 کروڑ روپےسےزائد اور نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کی ضمنی گرانٹ کے لیے 18 کروڑ 45 لاکھ کی منظوری
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
