
صوبائی وزیر صنعت و تجارت سے ایوان صنعت و تجارت ساہیوال کے صدر کاشف ریاض کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔
محکمہ صنعت و تجارت کے کمیٹی روم میں ہونے والی ملاقات میں انڈسٹری کے مسائل اور سمال انڈسٹریل اسٹیٹ ساہیوال میں منسوخ پلاٹوں کی بحالی اور دیگر مسائل پر بات چیت ہوئی
منسوخ پلاٹوں کے مسئلے کے حل کیلئے محکمہ صنعت و تجارت کے افسران اور چیمبر کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی ہے جو مل بیٹھ کر مسئلے کا حل نکالے گی۔
اس ملاقات میں صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے کہا کہ انڈسٹری اور صنعتکاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ صنعتکاروں کی سہولت کیلئے ساہیوال میں بزنس فسیلیٹیشن سینٹر بنایا جائے گا، ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے ٹیوٹا کے 20 کالجوں کو سینٹرز آف ایکسیلنس بنایا جائے گا۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ کالجوں اور ان کی لیبزکو عالمی معیار کے مطابق اپ گریڈ کیا جائے گا، اس منصوبے پر 23 ارب روپے لاگت آئے گی۔
صوبائی وزیر تجارت چوہدری شافع حسین نے وفد کو مزید بتایا کہ ان سینٹرز آف ایکسیلنس میں عالمی معیار کے کورسز متعارف کرائے جائیں گے، ساہیوال میں ٹیوٹا کے ادارے کو بھی اپ گریڈ کیا جائے گا۔
اجلاس میں سیکرٹری صنعت و تجارت احسان بھٹہ ،چئیرمین پیڈمک ،ایڈیشنل سیکرٹری کامرس ،ایم ڈی پیسک ،سینئر اکنامک ایڈوائزر اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News