Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کا ایرانی صدر کی وفات پر ایرانی سفیر سے اظہار تعزیت

Now Reading:

وزیراعظم کا ایرانی صدر کی وفات پر ایرانی سفیر سے اظہار تعزیت
وزیراعظم کا ایرانی صدر کی وفات پر ایرانی سفیر سے اظہار تعزیت

وزیراعظم کا ایرانی صدر کی وفات پر ایرانی سفیر سے اظہار تعزیت

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر کی وفات پر ایرانی سفیر سے اظہار تعزیت کردیا۔

وزیراعظم شہباز شریف اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ ایرانی سفارت خانے پہنچے، جہاں انہوں نے ایرانی صدر کی وفات پر ایران کے سفیر سے اظہار تعزیت کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایرانی صدر اور وزیر خارجہ کی حادثے میں شہادت سے گہرا صدمہ پہنچا، دکھ کی اس گھڑی میں ایران کےعوام کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہماری ہمدردیاں اور دعائیں شہداء کےاہل خانہ اور ایرانی عوام کے ساتھ ہیں، صدر ابراہیم رئیسی ایک شاندار عالم اوربصیرت رکھنے والے رہنما تھے جب کہ پاکستان نے آج اعلیٰ خصوصیات کا مالک بھائیوں جیسا دوست کھودیا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صدر رئیسی کی پاک ایران تعلقات اورخدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،صدر رئیسی کے دورہ پاکستان نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کیا ہے۔

Advertisement

وزیراعظم نے دعائے مغفرت کرتے ہوئے مزید کہا کہ اللہ مرحومین کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا کرے،آمین۔

ایرانی سفیر نے مشکل کی گھڑی میں ساتھ  کھڑے ہونے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صدر رئیسی بھی وزیراعظم شہباز شریف کو ایران کا بہترین دوست سمجھتے تھے۔

ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہبازشریف کے جذبات اور الفاظ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، پاک ایران تعلقات کی مضبوطی و فروغ کے ویژن کو جاری رکھا جائے گا۔

اس موقع وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر کے اعزاز میں وزیٹربک میں تعزیتی کلمات بھی درج کئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
استنبول مذاکرات میں پیشرفت نہ ہو سکی ، دہشتگردوں کی سرپرستی منظور نہیں ، پاکستان کا دوٹوک موقف
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
بنوں میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام ، 20 کلو وزنی آئی ای ڈی نا کارہ بنا دی گئی
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
صدر زرداری کا شہبازشریف کو فون ، آزاد کشمیر میں حکومت بنانے پر اعتماد میں لیا
آزاد کشمیر میں حکومت سازی، پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اہم ملاقات متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر