Advertisement
Advertisement
Advertisement

پونٹنگ اور اینڈی فلاور کے بعد جسٹن لینگر کا بھی بھارتی ٹیم کی کوچنگ سے انکار

Now Reading:

پونٹنگ اور اینڈی فلاور کے بعد جسٹن لینگر کا بھی بھارتی ٹیم کی کوچنگ سے انکار
جسٹن لینگر

پونٹنگ اور اینڈی فلاور کے بعد جسٹن لینگر کا بھی بھارتی ٹیم کی کوچنگ سے انکار

سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ اور زمبابوین کھلاڑی اینڈی فلاور کے بعد آسٹریلوی کھلاڑی جسٹن لینگر نے بھی بھارتی ٹیم کی کوچنگ سے انکار کردیا۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق آسٹریلوی کرکٹر جسٹن لینگر نے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ٹیم کی کوچنگ ایک شاندار جاب ہے لیکن میں نے خود کو اس دوڑ سے باہر رکھا ہے۔

جسٹن لینگر نے کہا کہ آسٹریلوی ٹیم کے ساتھ چار سال کوچنگ کی، ایمانداری کی بات ہے یہ تھکا دینے والا کام ہے، بھارتی ٹیم کے حوالے سے لکھنؤکے کپتان کے ایل راہول سے بات چیت ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے بھارت میں پریشر کے حوالے سے بھی بات کی، کے ایل راہول نے بتایا کہ اگر آئی پی ایل میں دباؤ اور سیاست ہے تو اسے بھارتی کوچنگ کے لیے ہزار گنا کرلیں، میرے خیال میں یہ ایک اچھا مشورہ تھا یہ ایک شاندار جاب ہوگی لیکن میرے لیے نہیں۔

دوسری جانب بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ کا کہنا ہے کہ بورڈ کی جانب سے کسی آسٹریلوی کرکٹر سے کوچنگ کے لیے رابطہ ہی نہیں کیا گیا۔

Advertisement

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ اس وقت نئے  ہیڈ کوچ کی تلاش میں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقی بیٹر ڈی کوک اور صائم ایوب کے ناپسندہ ترین ریکارڈ
لاہوریوں کا نیا ریکارڈ، پاک جنوبی افریقا میچ میں قذافی اسٹیڈیم ہاؤس فل
بڑی اننگز کا طویل عرصے سے انتظار تھا، اب تسلسل برقرار رکھنا ہے،  بابراعظم
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر سیریز نام کر لی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر