Advertisement
Advertisement
Advertisement

تین بڑے اضلاع راولپنڈی، فیصل آباد، لاہور میں پولیو مہم اختتام پذیر

Now Reading:

تین بڑے اضلاع راولپنڈی، فیصل آباد، لاہور میں پولیو مہم اختتام پذیر
پولیو

تین بڑے اضلاع راولپنڈی، فیصل آباد، لاہور میں پولیو مہم اختتام پذیر

تین بڑے اضلاع راولپنڈی، فیصل آباد اور لاہور میں پولیو مہم اختتام پذیر ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی، فیصل آباد اور لاہور کے علاوہ  بقیہ 7 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا اختتام جمعے کے روز ہو گیا تھا۔

اوکاڑہ، شیخوپورہ، ملتان، ڈیرہ غازی خان ، راجن پور، رحیم یار خان اور میانوالی میں مہم کا اختتام جمعے کے روز ہو چکا ہے۔

مہم کے دوران مجموعی طور پر 89 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے۔

لاہور میں 21 لاکھ سے زائد  اور راولپنڈی میں 8 لاکھ 64 ہزار بچوں کو قطرے پلائے گئے۔  تمام اضلاع میں 5 لاکھ مہمان بچوں کو  بھی قطرے پلائے گئے۔

Advertisement

مہم میں 67 ہزار پولیو ورکرز نے حصہ لیا۔ لاہور میں 13 ہزار  اور  راولپنڈی میں 6800 سے زائد ورکرز مہم کا حصہ رہے۔

پولیو مہم کے کوائف اکٹھے کیے جانے کا عمل جاری ہے۔

انسداد پولیو پروگرام سربراہ خضر افضال نے تاکید کی ہے کہ  تمام اضلاع بروقت کوائف کا اندراج یقینی بنائیں، پولیو ویکسین سے محروم بچوں کے کوائف انتہائی اہم ہیں۔

خضر افضال کا کہنا ہے کہ  ترجیحی آبادیوں کی کوریج کے کوائف بھی حاصل کیے جا رہے ہیں۔ کوائف کی روشنی میں پولیو مہم کا جائزہ لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ   تمام کوائف کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے گا۔ تمام ضلعی افسران کی پولیو مہم میں کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔آئندہ ہفتے پولیو مہم سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد کیا جا رہا ہے۔

انسداد پولیو پروگرام  کے سربراہ کا کہنا ہے کہ  پولیو کا خاتمہ حکومت اور محکمہ صحت کی اولین ترجیح ہے۔

Advertisement

مہم کا انعقاد لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد اور ملتان میں کیا گیا۔

راجن پور، ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان، میانوالی، شیخوپورہ اور اوکاڑہ بھی مہم کا حصہ تھے۔

راولپنڈی، شیخوپورہ، میانوالی میں مہم منتخب یونین کونسلوں  میں منعقد کی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر