Advertisement
Advertisement
Advertisement

قیمتوں میں اضافہ، 18 فیصد لوگوں نے سگریٹ نوشی ترک کردی

Now Reading:

قیمتوں میں اضافہ، 18 فیصد لوگوں نے سگریٹ نوشی ترک کردی
قیمتوں میں اضافہ، 18 فیصد لوگوں نے سگریٹ نوشی ترک کردی

قیمتوں میں اضافہ، 18 فیصد لوگوں نے سگریٹ نوشی ترک کردی

اسلام آباد: سگریٹ کی قیمتوں میں خاطرخواہ اضافہ کے بعد 18 فیصد لوگوں نے سگریٹ نوشی ترک کردی۔

سینٹر فار ریسرچ اینڈ ڈائیلاگ (سی آر ڈی) کی سروے رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ سگریٹ کی قیمتوں میں خاطرخواہ اضافے کے بعد 18 فیصد لوگوں نے سگریٹ نوشی کو ترک کردیا ہے۔

گزشتہ روز جاری ایک  بیان میں سینٹر فار ریسرچ اینڈ ڈائیلاگ کی ڈائریکٹر مریم گل طاہر کا کہنا تھا کہ حالیہ سروے کے نتائج نے ظاہر کیا ہے کہ ٹیکس میں اضافہ صحت عامہ اور حکومتی محصول دونوں کے لیے کامیابی کا باعث بنتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ نتائج تمباکو کے استعمال سے نمٹنے کے لیے ایک اہم اقدام کے طور پر تمباکو پر زیادہ ٹیکس لگانے کی تاثیر کو اجاگر کرتے ہیں، جیسا کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کی طرف سے بھی اس کی تجویز دی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں اگر دیکھا جائے تو پاکستان میں تمباکو کی صنعت پر ملٹی نیشنل کارپوریشنز کا بہت زیادہ اثر و رسوخ پایا گیا ہے تاہم حالیہ حکومتی فیصلے صنعت کے مفادات پر صحت عامہ کو ترجیح دینے کے مقصد سے پالیسی میں اصلاحی تبدیلی کا اشارہ دیتے ہیں۔

Advertisement

مریم گل طاہر نے کہا کہ اس سلسلے میں حکومت نے برسوں کے جمود کے بعد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی ) کی شرح میں اضافہ کیا ہے۔ پالیسی کی تبدیلی نہ صرف صحت عامہ کی حفاظت کا باعث بنی ہے بلکہ تمباکو نوشی سے متعلق صحت کی دیکھ بھال پر اٹھنے والے اخراجات سے وابستہ معاشی بوجھ کو کم کرنے کی جانب بھی ایک اہم قدم ثابت ہورہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گذشتہ سال فروری میں 2023 کے فنانس (ضمنی) ایکٹ نے اکانومی برانڈز کے لیے  ایف ای ڈی کی شرح میں 146 فیصد اور پریمیم برانڈز کے لیے 154 فیصد اضافہ سامنے آیا جو پچھلی پالیسیوں سے علیحدگی کی علامت ہے۔

سینٹر فار ریسرچ اینڈ ڈائیلاگ کی ڈائریکٹر نے کہا کہ اس اسٹریٹجک فیصلے نے پہلے ہی ٹھوس نتائج ظاہر کیے ہیں، سگریٹ کی کھپت میں واضح کمی دیکھی جا رہی ہے۔ عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف ) کی ایک رپورٹ نے اس مثبت رجحان کو تسلیم کیا ہے کیونکہ ٹیکس میں اضافے کے بعد سگریٹ کی کھپت میں 20-25 فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔

مذکورہ سروے کے نتائج نہ صرف مجموعی کھپت میں کمی کوظاہر کرتے ہیں بلکہ تمباکو نوشی کرنے والوں کے رویے میں تبدیلی کو بھی ظاہر کرتے ہیں۔ سروے میں حصہ لینے والوں میں سے تقریباً 15 فیصد جواب دہندگان نے بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے سگریٹ کے استعمال میں کمی کی بات کی ہے۔

اس ردعمل نے 11 ارب سے زیادہ سگریٹ کی کھپت میں تخمینہ کمی کی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں سگریٹ کی کل کھپت سالانہ 72 سے 80 بلین اسٹکس کے درمیان ہے جس میں مختلف ذرائع جیسے کہ سرکاری طور پر تیار کردہ، اسمگل شدہ اور بغیر ٹیکس کی مصنوعات بھی شامل ہیں۔

امجد قمر کا اس حوالے سے کہنا تھاکہ ہم حکومت پر زور دیتے ہیں کہ وہ فوائد کودیکھے اور سگریٹ کی قیمتوں میں اضافے کی پالیسی کو جاری رکھے تاکہ کھپت میں کمی کا رجحان برقرار رکھا جاسکے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ پاکستان اب بھی علاقائی ممالک اور باقی دنیا سے پیچھے ہے کیونکہ سگریٹ کی قیمتیں دیگر کے مقابلے میں ابھی بھی کم ہیں۔ بھاری ٹیکس لگانے کا مطالبہ بین الاقوامی رہنما خطوط کے مطابق ہے، خاص طور پر ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن فریم ورک کنونشن آن ٹوبیکو کنٹرول (ڈبلیو ایچ اور ایف سی ٹی سی) جو بڑھتی ہوئی قیمتوں اور کم کھپت کے درمیان تعلق پر زور دیتا ہے۔

آئی ایم ایف نے تمباکو کی مصنوعات پر یکساں ٹیکس کے ڈھانچے کی تجویز دی ہے تاکہ کھپت کو کم کیا جاسکے اور حکومتی محصولات کو بڑھایا جاسکے۔ اسی طرح ورلڈ بینک نے نشاندہی کی کہ ’’جی ڈی پی کا 0.4 فیصد 505.26 ارب روپے کا ایک اہم ریونیو حاصل کیا جا سکتا ہے جو کہ پریمیم سگریٹ 16.50 روپے فی سگریٹ کی موجودہ شرح کو معیاری سگریٹ پر بھی لاگو کر کے حاصل کیا جاسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سونے کی تجارت پر عائد پابندی ختم کردی
دس سال میں پاکستان کا قرض چار گنا بڑھ کر جی ڈی پی کے 71 فیصد تک پہنچ گیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج، 9 نکاتی ایجنڈے پر غور متوقع
وفاقی حکومت نے پہلی سہ ماہی میں 515 ارب روپے کا نیا قرض حاصل کرلیا
سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر