اسلام آباد: وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حکومت ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لئے کوشاں ہے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے سرمایہ کاروں سے ملاقات کی، جس دوران انہوں نے کہا ترقیاتی منصوبوں میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا فروغ چاہتے ہیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ سرمایہ کاروں نے ملکی معیشت سنبھالنے میں اہم کردار ادا کیا، حکومت ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لئے کوشاں ہے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی کہتے ہیں کہ ہم اپنی پالیسیوں کے باعث چیلنجز پر قابو پانے کے لئے پرامید ہیں، ن لیگ کی حکومت ایک ہزارارب کا ترقیاتی بجٹ چھوڑ کرگئی تھی جب کہ حکومت کے خاتمے کے وقت معاشی اشاریے مثبت جارہے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت ترقیاتی بجٹ کو 500 ارب روپے پر لے گئی، پی ٹی آئی حکومت میں ملک کے اہم ترقیاتی منصوبے منجمد کردیے گئے جب کہ ن لیگ کی حکومت وفاقی ترقیاتی بجٹ کو 950 ارب روپے تک لے گئی تھی۔
احسن اقبال نے مزید کہا کہ ادھار کی رقم سے ملک نہیں چلائے جاسکتے، سی پیک منصوبوں پرجلد تیزی سے کام شروع ہوجائے گا اور ملک کا سڑکوں کا نیٹ ورک مکمل کرلیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
