صوبائی وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے بچوں کے ڈرگ ٹیسٹ لینے کا منصوبہ بنا لیا ہے، تاکہ منشیات فروشوں تک پہنچا جا سکے۔
صوبائی وزیر نارکوٹکس کنٹرول شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ ہر اسکول میں ٹیم اچانک پہنچ کر بچوں کے ڈرگ ٹیسٹ کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ بچوں کے ڈرگ ٹیسٹ کے حوالے سے منصوبے کی تیاری پر کام شروع کر دیا ہے اور جلد ہی اس حوالے سے بل سندھ کابینہ میں لایا جائے گا۔
شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت نے کرسٹل اور آئس کے نشے کے خلاف کمر کس لی ہے۔
صوبائی وزیر نارکوٹکس کنٹرول شرجیل میمن نے مزید کہا کہ اگر کسی بچے کا ٹیسٹ مثبت آیا تو تفتیش کریں گے کہ یہ منشیات اس نے کس سے حاصل کی، تاکہ منشیات فروشوں تک پہنچ سکیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
